27 مارچ، 2024، 11:04 AM

غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اقوام متحدہ

غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے فلسطین نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کا تاریخی قتل عام ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے ٹو وینسلیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو میدان جنگ میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے۔ ان مقامات کی حفاظت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ ہم خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ شمالی غزہ میں قحط سالی اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ صہیونی فورسز نے فلسطینی متاثرین کے درمیان امدادی سامان تقسیم کرنے کے دوران 26 مرتبہ حملہ کیا ہے۔

News ID 1922873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha